ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین ہاسٹلوں کو بنیادی سہو لتیں فراہم کئے جائیں، بنگلورو شہری ضلع میں 9کمسن شادیوں کو روکا گیا:ڈپٹی کمشنر منجوناتھ

خواتین ہاسٹلوں کو بنیادی سہو لتیں فراہم کئے جائیں، بنگلورو شہری ضلع میں 9کمسن شادیوں کو روکا گیا:ڈپٹی کمشنر منجوناتھ

Fri, 01 Oct 2021 14:27:22    S.O. News Service

بنگلورو،یکم اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلورو شہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر جے منجوناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ خواتین واطفال بہبود کی جانب سے چلائے جا نے والے خواتین ہاسٹلس میں بنیادی سہو لتیں فراہم کرنے کے علاوہ ہاسٹلوں کی عمارتوں کی مرمت کریں۔محکمہ خواتین و اطفال بہبود کی جانب سے بنگلور شہری ضلع کے حدود میں آنے والے خواتین ہاسٹلس،سویکار کیندرا اور کمسن شادیوں کی روک تھام کے تعلق سے محکمہ کے افسران کے ساتھ طلب کر دہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اس بات کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی ہاسٹلس میں پینے کے پانی کی سربراہی،نئے بستر،کھانے کا انتظام سمیت دیگر درکار چیزوں کی فراہمی کی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے کئی خواتین ہاسٹلس میں غیر ملکی خواتین مقیم ہیں اور ان کے ویزا کی معیاد ختم ہو نے کے باوجود وہ ہاسٹلوں میں قیام کر تے ہیں،ان غیر ملکی خواتین کو ہاسٹلوں سے نکالنے کے لئے پو لیس کی مدد حاصل کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ بنگلور شہری ضلع میں جاریہ سال ستمبر تک13کمسن شادیاں ہوئی تھیں ان میں 9شادیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی گئی بقیہ4معا ملات میں کمسن شادیوں کو موقع فراہم کرنے والے افسران کے خلاف پو لیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمسن شادیوں کی روک تھام کے لئے محکمہ سے بیداری مہم شروع کی جائے گی اور غریب والدین کو کمسن بچیوں کی شادیوں سے ہو نے والے خطرات اور انجام کے متعلق جانکاری دی جا ئے گی۔ اجلاس میں محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر بی ایچ نسچل،ڈسٹرکٹ لیگل اتھارٹی کے چیر مین جسٹس پرو شوتم،فارین ریجنل رجٹریشن دفتر(ایف آر آر او) کے افسران و محکمہ خوراک اور محکمہ ٖپو لیس کے افسران حاضر رہے۔


Share: